ابنا: ہندوستان کے وزير داخلہ پي چدمبرم نے بتايا کہ وزير اعظم کے دفتر مرکزي تحقيقاتي ادارے سي بي آئي اور ديگر اہم سرکاري اداروں پر سائبر حملے ہو رہے ہيں لہذا حکومت نے سائبر سيکورٹي کو يقيني بنانے کے لئے نيشنل سائبر سسٹم تشکيل دينے کا فيصلہ کيا ہےـ
پي چدمبرم نے مالياتي فريب دہي، بچوں کے جنسي استحصال اور بڑي کمپنيوں کي جاسوسي جيسے انٹرنيٹ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ قومي سلامتي کے نقطہ نگاہ سے اس طرح کي رپورٹيں بہت اہميت رکھتي ہيں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ في الفور اس طرح کے جرائم کي روک تھام کے لئے اقدام کريں ـ
ہندوستاني وزير داخلہ نے کہا کہ انفارميشن سنٹر تشکيل دينے کے موضوع پر گفتگو ہو چکي ہےاور اب ہم اس کي سيکورٹي کے سسٹم کے آخري مرحلے ميں پہنچ گئے ہيں.
.......
/169